مدرسہ کے مصارف
مدرسہ ام شریک غیر سرکاری علمی ادارہ ہے، اس کی کوئی خاص مستقل آمدنی نہیں، نہ ہی حکومت سے کوئی مالی امداد وصول کی جاتی ہے، الحمد للہ! مدرسہ کے جملہ مصارف اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے اہل خیر حضرات کے ذریعہ پورا فرما رہے ہیں۔
مدرسہ میں شروع ہی سے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ ہر "مد" کی رقم صِرف اس کے مصرف میں خرچ کی جائے، چنانچہ مدرسہ کے قیام سے لے کر اب تک یہ معمول ہے کہ زکوٰۃ کی رقم صرف مستحق طلبہ/طالبات پر خرچ کی جاتی ہے، اساتذۂ کرام اور عملہ کی تنخواہیں اور دیگر مصارف عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔
مدرسہ میں حسابات کا ایک مستقل شعبہ ہے، جس میں محاسب (اکاؤنٹنٹ) ہیں جو آمدن اور خرچ کا باقاعدہ اندراج کرتے ہیں، زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی وصولی پر رسید جاری کرتے ہیں۔ مدرسہ کے تمام حسابات سرکاری طور پر سالانہ آڈٹ کرائے جاتے ہیں۔
2023ءکے حسابات کے مطابق، مدرسہ کے اساتذہ کرام و معلمات اور ملازمین کی تنخواہیں اور طلبہ کے وظائف کا ماہانہ خرچہ تقریباً ساڑھے تیرہ لاکھ(Rs.1,350,000) ) روپے ہے۔ اسی طرح سالانہ کل اخراجات ایک کروڑ باسٹھ لاکھ (Rs.16,200,000) روپے کے قریب ہے۔
مدرسہ کے بانی حضرت مولانا شفقت صاحب اور اساتذۂ مدرسہ کا جذبہ سلف صالحین کے طریقہ پر دین اسلام اور علوم اسلامیہ کی خدمت کرنا ہے، اپنی شہرت اور بڑی بڑی تنخواہیں ہرگز مقصد نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کم سے کم تنخواہوں پر قناعت کرتے ہوئے خدمتِ دین سر انجام دے رہے ہیں، و للہ الحمد۔
مدرسہ کے درج ذیل اکاؤنٹ میں عطیات، صدقات اور زکوۃ وغیرہ جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے ساتھ مدرسہ کے ای میل
یا واٹس ایپ نمبر 03213541417 پر یہ تفصیل بھی ضرور ارسال کیجیے کہ کل رقم کتنی ہے اور کس مد میں ہے؟ تاکہ بر وقت رسید بنائی جاسکے۔(مثلاً زکوۃ، صدقہ فطر، فدیہ، کفارہ، منت، نفلی صدقہ یا عطیہ وغیرہ میں سے کیا ہے؟)
!اس کارِ خیر میں حصہ لینے کے لیے صرف حلال آمدنی ہی استعمال کی جائے۔ حرام آمدنی مثلاً رشوت، سود، انشورنس اور بینک وغیرہ کی آمدنی سے اس کار خیر میں حصہ نہ لیں
جزاکم اللہ خیراً
طریقہ تعاون
021-36646474
0321-3541417
0322-2003011
0321-2522126
info@madrasaummeshareek.com
دفتری اوقات کار
صبح 9 سے شام 4 بجے تک
اتوار: عام تعطیل
مدرسہ ام شریک للبنات
گلی نمبر۹ بلاک این نارتھ ناظم آباد کراچی پاکستان ،A-179 مکان نمبر
تعلیمی اوقات کار
صبح 7:45 سے شام 4:45 بجے تک
اتوار: عام تعطیل
رابطہ
مدرسہ سے صدقات، خیرات، عطیات اور زکوٰة وغیرہ کی مد میں تعاون کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
سماجی روابط
آن لائن کیلئے اکا ؤنٹ نمبر
بینک اسلامی پاکستان کراچی بلاک ایل نارتھ ناظم آباد برانچ کوڈ 1007
A/C No.
100700272780001
IBAN: PK38BKIP0100700272780001