شعبۂ درس نظامی بنات

درس نظامی بنات(لڑکیوں کیلئے)

درسِ نظامی بنات دینی علوم کا ایک بہترین ذخیرہ ہے جس میں تفسیر،حدیث، فقہ اور عربی ادب کے اسباق مدلل پڑھائے جاتے ہیں اس علم کو حاصل کرنے والی طالبہ علوم دینیہ میں پختہ اور راسخ العقیدہ ہوتی ہے۔ درسِ نظامی مکمل کرنے والی فاضلہ مساوی ایم اے ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ تجربہ کار معلمات، طالبات کی دینی تربیت اور امور خانہ داری میں سلیقہ مندی کے حصول کیلئے کوشاں رہتی ہیں،جن اوصاف سے متصف ہونا مسلم خاتون کیلئے بیحد ضروری ہے۔درس نظامی اور دراسات دینیہ میں کل بیس معلمات تدریس کا فریِضہ سرانجام دے رہی ہیں، درس نظامی کی اہم اور بڑی کتابیں مرد اساتذہ کرام پس پردہ پڑھاتے ہیں۔
درس نظامی اور دراسات دینیہ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جارہی ہے اور امتحانات بھی وفاق کی طرف سے منعقد ہوتے ہیں۔
درس نظامی بنات کی تعلیم کا کل دورانیہ چھ سال کا ہوتا ہے۔یہ نصاب دو دو سال پر مشتمل تین مراحل کی شکل میں ہے، ثانویہ خاصہ، عالیہ اور عالمیہ۔
۱۔ثانویہ خاصہ(Intermediate Stage) ۲سال
۲۔عالیہ(Graduation Stage) ۲سال
۳۔عالمیہ(Post Graduation Stage) ۲سال

:شرائطِ داخلہ

۱- درسِ نظامی کیلئے میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔
۲- قرآن کریم ناظرہ باتجوید مکمل پڑھا ہوا ہو۔
۳- امتحان (ناظرہ: قرآن کریم، تحریری ٹیسٹ : اردو، ریاضی، انگریزی) میں کامیابی
۴- کلمے، نماز، مسنون دعائیں حفظ یاد ہوں۔
٭ داخلہ فیس /=۲۰۰۰ روپے ہوگی ۔

٭ ماہانہ فیس /=۲۰۰۰ روپے ہوگی ۔

:تعلیمی دورانیہ و تعطیلات

مدرسہ ام شریک للبنات میں تعلیمی دورانیہ ۱۶ شوال تا ۱۵ شعبان ہے، دورانِ سال ہفت روزہ تعطیل صرف اتوار کے دن ہوتی ہے، بقیہ ایام میں تعلیم کا کام تسلسل کے ساتھ جاری رہتا ہے اور یومیہ چھ گھنٹے کے اسباق ہر طالبات کے لئے ضروری ہیں،صبح 7:45بجے سے 1:30 بجے تک تعلیمی اوقات ہے، 1:30بجے کے بعد کسی طالبہ کو مدرسہ میں رکنے کی اجازت نہیں ہے۔ ، سالانہ تعطیلات کا زمانہ عموماً۱۰؍ شعبان سے ۷ شوال تک ہے، جبکہ عید الاضحی کے موقع پر بھی ۹ دن کی تعطیل ہوتی ہے۔

:امتحانات

تعلیمی سال کے دوران تین امتحانات لئے جاتے ہیں: عموماً سہماہی امتحان ماہِ صفر کے پہلے ہفتہ میں، ششماہی امتحان جمادی الاولیٰ کے پہلے ہفتہ میں اور سالانہ امتحان شعبان کے پہلے عشرے میں ہوتا ہے۔دورانِ سال سہ ماہی اور ششماہی امتحان مدرسہ ام شریک للبنات کے تحت ہوتا ہے جبکہ سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہوتا ہے جس کی باضابطہ سند دیجاتی ہے۔

طریقہ تعاون

021-36646474

0321-3541417

0322-2003011

0321-2522126
info@madrasaummeshareek.com

دفتری اوقات کار

صبح 9 سے شام 4 بجے تک 

اتوار:  عام تعطیل 

مدرسہ ام شریک للبنات
گلی نمبر۹ بلاک این نارتھ ناظم آباد کراچی پاکستان ،A-179 مکان نمبر
تعلیمی اوقات کار

صبح 7:45 سے شام 4:45 بجے تک 

اتوار:  عام تعطیل 

رابطہ

مدرسہ سے صدقات، خیرات، عطیات اور زکوٰة وغیرہ کی مد میں تعاون کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
سماجی روابط
آن لائن کیلئے اکا ؤنٹ نمبر
بینک اسلامی پاکستان کراچی بلاک ایل نارتھ ناظم آباد برانچ کوڈ 1007

A/C No.

100700272780001

IBAN: PK38BKIP0100700272780001

© 2023 copyright © MADRASA UMME SHAREEK ALL RIGHTS RESERVED. DESIGN AND DEVELOP BY M.Junaid
Map